ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب سے آکسیجن لے کر بحری جہا ز منگلورو بندر گاہ پہنچا

سعودی عرب سے آکسیجن لے کر بحری جہا ز منگلورو بندر گاہ پہنچا

Wed, 26 May 2021 12:42:08    S.O. News Service

منگلورو، 26؍ مئی (ایس او نیوز)  متحدہ عرب امارات کی جانب سے کرناٹک کیلئے    220 میٹر ٹین آکسیجن بحری جہاز کے ذریعہ کویت سے روانہ کیا گیا تھا۔ یہ سمندری جہاز آکسیجن کنٹیسزس کے ساتھ پیر کی رات دیر گئے منگلورو کی بندر گاہ پہنچ گیا۔ 

جنوبی کینرا ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے وی راچندرن ، اے ڈی جی پی پرتاپ ریڈی، پولیس کمشنر این ششی کمار اور بحری بیڑہ کے ذمہ دار افسران اور عملہ نے کویت سے آئے اس جہاز کے عملہ اور وہاں سے آئے افسروں کا خیر مقدم کیا۔ 

ہندوستان میں مہلک وبا کو وڈ۔ 19 کے علاج کیلئے آکسیجن کی شدید قلت کو دیکھتے ہوئے دنیا کے مختلف اسلامی ممالک اور دیگر ممالک جن میں کویت، بحرین، قطر، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک شامل ہیں۔ انہوں نے بھی ہندوستان کیلئے جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کے ذریعہ آکسیجن فراہم کررہے ہیں۔ 


Share: